باب عارف
انارکلی کمپلیکس فیز ٢
باب عارف انارکلی کمپلیکس فیز ٢ مین ناگن چورنگی کی بہترین
لوکیشن پر واقع ہے جو کراچی بلڈرز کا ایک شاندار ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے۔ یہ تقریباً پچیس سال پرانا پروجیکٹ ہے جو ناگن چورنگی کی گنجان آباد لوکیشن کی وجہ سے کافی اہمیت رکھتا ہے
باب عارف اپارٹمنٹس ایک باؤنڈری وال رہائشی پروجیکٹ ہے جس کے دو مین گیٹ ہیں جہاں سیکورٹی موجود رہتی ہے اس میں کار پارکنگ بھی موجود ہے- یہاں بجلی، پانی اورگیس موجود ہے اس کے علاوہ ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں- اس پروجیکٹ میں کمیونٹی یونین بھی ہیں جوکے صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا خیال رکھتی ہے
اس پروجیکٹ کی ہر بلڈنگ میں آٹھ فلیٹ ہیں جو فرسٹ سے فورتھ فلور تک ہیں اس میں دو بلاک ہیں A اور B .
بلاک A میں ١٢٥٠ اسکوائر فٹ کے ٥ کمروں پر مشتمل کشادہ فلیٹ ہیں جو میں ١٠٠ فٹ روڈ کی فیسنگ پر ہیں ہر فلیٹ میں ٢ بالکونی ہیں- بلاک B میں ١١٣٠ اسکوائر فٹ کے ٥ کمروں پر مشتمل کشادہ فلیٹ ہیں جو میں ٦٠ فٹ روڈ کی فیسنگ پر ہیں ہر فلیٹ میں ١ بالکونی ہے اور ٢ انٹری گیٹ ہیں - یہاں پر ہر فلیٹ ہوادار اور روشن ہے اس کے علاوہ یہاں گراؤنڈ فلور پر باہر کی سائیڈ پر کمرشل دکانیں ہیں- جہاں تمام اشیا با آسانی دستیاب ہیں
گنجان آباد علاقے میں واقع اس پروجیکٹ کے اطراف میں زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں اس کے ساتھ جدید اپارٹمنٹس جہاں لوگ زندگی کی تمام آسائشوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔
بلاک A میں ١٢٥٠ اسکوائر فٹ کے پانچ کمروں پر مشتمل فلیٹ کی قیمت 60 سے 80 لاکھ تک ہے جو لوکیشن، فلور اور فلیٹ کے اندر کئے گئے کام پر منحصر ہے ان فلیٹ کا کرایہ 25 سے 32 ہزار تک ہے
بلاک B میں ١١٣٠ اسکوائر فٹ کے پانچ کمروں پر مشتمل فلیٹ کی قیمت 55 سے 70 لاکھ تک ہے جو لوکیشن، فلور اور فلیٹ کے اندر کئے گئے کام پر منحصر ہے ان فلیٹ کا کرایہ 20 سے 28 ہزار تک ہے-
یہاں 1500 روپے یونین کے مینٹیننس کے چارجز ہیں