
The unsuccessful candidates of Taiser Town Scheme 45 can get return of registration fee form 1st August 2019 from Silk Bank where they deposited.
تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کے ناکام امیدواروں کی رقم واپسی کیلئے تاریخ کا اعلان ہوگیا
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے ) کی جانب سے شروع کیے گئے سستے ہاؤسنگ اسکیم تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے شہریوں کو ان کی رجسٹریشن فیس کی رقم واپس کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کردی گیا۔
واضح رہے کہ 19 جولائی بروز جمعرات کو تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کے 20 ہزار سے زائد پلاٹس کیلئے قرعہ اندازی کی گئی تھی، جس میں 4 مختلف قسم کی کیٹیگریز شامل تھیں۔ تقریب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی مہمانِ خصوصی تھے جبکہ چیئرمین آباد، چیئرمین ایم ڈی اے بھی تقریب میں موجود تھے۔
ٓزرائع کے مطابق اب تمام ناکام ہونے والے امیدوار SILK Bank کی اُس ہی برانچ سے جہاں سے انہوں نے رجسٹریشن کروائی تھی یکم اگست سے اپنا اوریجنل CNIC اور ایم ڈی اے کی SLIP دکھا کر رقم واپس لے سکتے ہیں۔
Source: Property Post